امریکہ تائیوان کو نئے امریکی ہتھیاروں کی فروخت فوری بند کرے، چین نے امریکہ کو پیغام پہنچا دیا
چین کا امریکا کو تائیوان ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تائیوان کو کسی بھی نئے امریکی ہتھیاروں کی فروخت کو بند کردے۔
چین کی وزارت خارجہ کا بیان
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو چین-امریکا مشترکہ اعلامیہ بالخصوص 17 اگست کے اعلامیے کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے اور تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت روکنا چاہیے۔
امریکی صدر کے ہتھیاروں کی منظوری کے امکانات
ترجمان ان رپورٹس کا جواب دے رہے تھے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین کے آئندہ دورے کے بعد تائیوان کے لیے جدید ہتھیاروں کے پیکج کی منظوری کے امکان کو ظاہر کیا گیا ہے جس میں جدید انٹرسیپٹر میزائل بھی شامل ہیں۔
تائیوان کے امن و استحکام کی حفاظت
انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ چین امریکا تعلقات کی مستحکم ترقی کے ساتھ ساتھ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔








