رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مجموعی درآمدات 45 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں
پاکستان میں غیر ملکی مصنوعات پر انحصار میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا غیر ملکی مصنوعات پر انحصار بڑھنے لگا، گاڑیوں اور اسمارٹ موبائل فونز سمیت متعدد غیر ملکی لگژری اشیاء کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگیا، موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران مجموعی درآمدات 45 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو میں بدعنوان اہلکاروں کے خلاف ایکشن، ہر وہ کام کریں گے جو ادارے کے لیے بہتر ہے: سی ای او رمضان بٹ
آئی ایم ایف کی قسط اور امپورٹس
آئی ایم ایف کی ایک قسط سے زیادہ مالیت کے تو صرف اسمارٹ موبائل فونز اور گاڑیاں امپورٹ کی گئیں، زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں کھانے پینے کی اشیاء کی درآمد بھی بڑھ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اقتصادی کونسل نے معاشی اہداف اور ترقیاتی پلان کی منظوری دیدی
غیر ملکی درآمدات کا جائزہ
رپورٹ کے مطابق غیرملکی درآمدات میں 8.21 فیصد اضافہ ہوا، حجم 45 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا، جولائی تا فروری امپورٹس میں 3 ارب 45 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عادل بازئی کے نام سے کمیشن میں جمع کرایا گیا بیان حلفی جعلی ہے، وکیل صفائی کے نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن میں دلائل
خوراک کی درآمدات میں اضافہ
زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان کا امپورٹڈ خوراک پر انحصار بڑھنے لگا، غذائی اشیا کی درآمدات میں 18.42 فیصد اضافہ ہوا اور حجم 6.41 ارب ڈالر ہوگیا، گزشتہ سال کے مقابلے ایک ارب ڈالر کی اضافی غذائی اشیاء امپورٹ ہوئیں۔
مہنگی اشیاء کی درآمدات
دستاویز کے مطابق مہنگی کاروں کی امپورٹ 126 فیصد اضافے سے 1.53 ارب ڈالر سے زائد رہی، چینی، خشک میوے، چائے، مصالحے، سویا بین اور پام آئل کی امپورٹ بھی بڑھی۔








