حکومت کے ساتھ اعتماد میں بہت کمی آئی ہے: خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین کا بیان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ اعتماد میں بہت کمی آئی ہے۔ گورنر کی تبدیلی پر وفاقی حکومت کو ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے پہلے اور منفرد مینارٹی کارڈ کی منظوری، کتنےہزار اقلیتی خاندانوں کو مالی امداد ملے گی؟ جانیے

سالانہ امدادی پروگرام پر میڈیا سے گفتگو

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت سالانہ امدادی پروگرام کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری بہت اعتماد سے گورنر ہاؤس چھوڑ کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ میرا وسودیون کا اپنی تیسری طلاق کا اعلان

سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندگی

چیئرمین ایم ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت سے بات کی کہ سندھ کے شہری علاقوں سے گورنر بننے کی روایت تھی۔ سندھ کے شہری علاقوں کا مینڈیٹ ہمارے پاس ہمیشہ سے رہا ہے۔ ہماری حکومت کے ساتھ اعتماد میں بہت کمی آئی ہے۔ کراچی کے فنڈز سے موٹرویز بنتے ہیں مگر کراچی حیدرآباد کا کوئی موٹروے نہیں ہے۔ ہیوی ٹریفک شہر کے بیچ سے گزرتا ہے اور کتنے لوگوں کو کچل دیتا ہے۔

زمینوں پر قبضے اور مردم شماری

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں جس طرح زمینوں پر قبضہ ہوا ہے، لگتا ہے کہ اس پر قومی اتفاق رائے ہے۔ مردم شماری میں ایم کیو ایم پاکستان نے 70 لاکھ لوگ بازیاب کروائے۔ ہم نے انتخابات سے قبل کہا تھا کہ تعلیم کی وزارت مل گئی تو تعلیمی ایمرجنسی لگائیں گے۔ ہم نے صدر سے درخواست کی کہ کراچی میں اعلیٰ تعلیم سے متعلق اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...