امید ہے نیشنل پریس کلب کی نو منتخب قیادت جمہوری اقدار کے استحکام کیلیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی: اپوزیشن رہنما ؤں کا پیغام

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مبارکباد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور قائد حزب اختلاف سینٹ علامہ ناصر عباس اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب صدر عبدالرزاق سیال سمیت تمام عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، وزیراعظم

نیشنل پریس کلب کی اہمیت

اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد ملک میں صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک اہم اور مؤثر ادارہ ہے۔ بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ نو منتخب قیادت صحافی برادری کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ آزادی اور جمہوری اقدار کے استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی تعمیرات کی بھر مار قبضہ مافیا کے منہ زور ہونے کی دلیل تھی، بہاولپور والا فارمولا اپنایا گیا، نتائج نہ آنا ممکن ہی نہ تھا، کوتاهی پر سرزنش ہوتی

آزاد صحافت کی بنیاد

بیان میں کہا گیا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے اور نیشنل پریس کلب ہمیشہ صحافیوں کی نمائندگی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ توقع رکھتے ہیں کہ نئی منتخب باڈی صحافیوں کے پیشہ ورانہ مسائل کے حل، آزادیٔ اظہار کے فروغ اور صحافتی اقدار کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے جیل ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست خارج

کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

اپوزیشن قیادت نے نو منتخب صدر عبدالرزاق سیال کو کامیابی پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی اور دیگر کامیاب امیدواروں کی کامیابی صحافتی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا چوہنگ میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، تفصیلی بریفنگ، بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کا حکم

نومنتخب عہدیداران کا کردار

بیان میں مزید کہا گیا کہ نومنتخب عہدیداران ملک میں جمہوریت کے فروغ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت صحافیوں کو درپیش چیلنجز کا جرأت اور عزم کے ساتھ مقابلہ کرے گی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

نئی قیادت کا عزم

آخر میں اپوزیشن قیادت نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نو منتخب قیادت صحافتی برادری کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے نیشنل پریس کلب کو مزید فعال اور مضبوط ادارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...