ایران کی متحدہ عرب امارات کو سخت وارننگ، امریکی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا قانونی حق ہے، پاسداران انقلاب

ایران کا متحدہ عرب امارات کو سخت پیغام

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی پاسداران انقلاب نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ امارات میں موجود ان مقامات کو نشانہ بنائے جہاں سے ایران کے خلاف میزائل حملے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر عوامی دست و بازو پارٹی کا پہلا یوم تاسیس دبئی میں منایا گیا

ایرانی تحفظات

الجزیرہ کےمطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی افواج خطے میں اپنی بعض فوجی تنصیبات تباہ ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہروں میں موجود بندرگاہوں، ڈاکس اور فوجی ٹھکانوں کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کر رہی ہیں اور وہاں سے ایران کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس صورتحال میں ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ان مقامات کو نشانہ بنانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیلی مذہبی رہنما کے قتل کے الزام پر ردعمل جاری کر دیا

ممکنہ ہدف

بیان میں کہا گیا کہ ایران کی مسلح افواج امریکی فوج کے ان ٹھکانوں، شپنگ پورٹس اور فوجی بنکروں کو ممکنہ ہدف بنا سکتی ہیں جہاں سے میزائل یا عسکری کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اگر ایران پر حملے جاری رہے تو جوابی کارروائی مزید وسیع اور شدید ہو سکتی ہے۔

عوام کے لیے ہدایت

ایرانی پاسداران انقلاب نے متحدہ عرب امارات کی عوام کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان علاقوں سے دور رہیں جہاں امریکی فوجی تنصیبات یا متعلقہ انفراسٹرکچر موجود ہے تاکہ کسی ممکنہ حملے کی صورت میں جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...