چین کی افغانستان اور پاکستان سے مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے کی اپیل
چین کا افغان وزیر خارجہ سے رابطہ
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام پر” بجلی “کیسے گرائی جا رہی ہے ۔۔۔؟ گوہر اعجاز نے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
مذاکرات کی ضرورت
چینی وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران وانگ یی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان مسائل کا پائیدار حل صرف بات چیت اور سفارتی مشاورت کے ذریعے ممکن ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ طاقت کے استعمال سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے نہ صرف دونوں ممالک کو نقصان پہنچے گا بلکہ خطے کے امن و استحکام کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق
چین کا کردار
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے افغانستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمت اور کشیدگی میں کمی لانے کی کوششوں میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
سفارتی کوششیں
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بیجنگ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان اعتماد سازی، مذاکرات اور تعاون کے فروغ کے لیے فعال سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
Chinese FM Wang Yi held a phone conversation with Afghan Foreign Minister Mawlawi Amir Khan Muttaqi.
Wang noted that the issues between Afghanistan and Pakistan can only be resolved through dialogue and consultation. And the use of force would only complicate the situation and… pic.twitter.com/GTFXSFGsXm
— Xu Feihong (@China_Amb_India) March 14, 2026








