قربانی دیجیے ایک چپڑاسی، کم تنخواہ پانے والا شخص کبھی امتحان میں فیل نہ ہوا، ہمیشہ گرا سکہ یا نوٹ میری نظر کیا کہ آپ کا ہی ہوسکتا ہے۔ کہاں ڈھونڈیں ایسے لوگ؟

مصنف کا تعارف

مصنف: ع۔غ۔ جانباز
قسط: 86

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

نماز کا اہتمام

امامت کے لیے سب نے ڈائریکٹر اصغر صاحب سے گذارش کی تو انہوں نے عصر کی نماز پڑھائی۔ نماز سے فارغ ہو کر سبھی اپنے اپنے کمروں کی طرف چل دئیے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی گھریلو اور غیر سیاسی خاتون ہیں، 9 ہفتوں سے ان کی اپنے خاندان کے کسی بھی فرد سے ملاقات نہیں کروائی گئی، انتظار حسین پنجوتھہ

عبد الرشید کا ذکر

(iii) 1960ء کی دہائی۔اب اگر میں عبد الرشید نامی اپنے چپڑاسی کا ذکر نہ کروں تو زیادتی ہوگی۔ درمیانہ قد، سلم سی باڈی، دو ڈھائی انچ داڑھی چہرے پر جمائے عبد الرشید خراماں خراماں چلے گا۔ لیکن اگر ڈیوٹی کی بات ہوگی تو جناب بڑے ہی احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دیتا تھا۔ گو لباس عموماً پسماندہ ہی ہوتا تھا لیکن کافی صاف ستھرا۔

میں نے کئی بار چھوٹے بڑے سکّے، نوٹ جان بوجھ کر بار بار زمین پر گرا کر دیکھے کہ عبد الرشید شاید اُٹھا کر جیب میں ڈال لے گا۔ لیکن قربان جائیے ایک چپڑاسی، کم تنخواہ پانے والا شخص کبھی اس امتحان میں فیل نہ ہوا، ہمیشہ گرا پڑا سکہ یا نوٹ میری نذر کیا کہ جناب یہ آپ کا ہی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے ویڈیو مناظرسامنے آگئے، تمام طلباء اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا

لوٹ کھسوٹ کی صورتحال

کہاں ڈھونڈیں ایسے لوگ؟جہاں اس ملک میں لوٹ کھسوٹ کا ”اتوار بازار“ لگا ہوا ہے اور انسان سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ موت کے وقت تو ہر کوئی خالی ہاتھ ہی جائے گا تو یہ چھینا جھپٹی کس لیے؟

یہ بھی پڑھیں: سرحد عبور کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار کو پاکستان رینجرز نے گرفتار کرلیا

ذاتی تجربات

اب میری آپ بیتی بھی سن ہی لیں۔ ستمبر 1947ء میں گاؤں بڑوہ تحصیل نواں شہر ضلع جالندھر مشرقی پنجاب انڈیا سے خاک و خون کا دریا عبور کر کے تہی دست پاکستان آمد ہوئی۔ ایک کمرے کے گھر میں فیصل آباد کے نواح میں گاؤں ”تلاواں“ میں آباد ہوئے۔ تنگی ترشی میں تعلیم جاری رکھی اور بی ایس سی کر کے محکمہ نہر میں ملازمت مل گئی۔ پھر شادی اچھے کھاتے پیتے زمیندار گھرانے میں ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ اے پی ایس کو 10 سال مکمل: صدر، وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں کے اہم پیغام

حوصلہ اور جدوجہد

سوئل سروے کی ڈیوٹی کے دوران ”موروثی پور ریسٹ ہاؤس“ نزد گوجرہ ضلع فیصل آباد میں ٹھہرا ہوا تھا۔ بیگم پر اپنی امارت کا رعب جمانے اور اپنی غربت چھپانے کے لیے وہاں ریسٹ ہاؤس کے لان میں امریکن ایڈ میں ملا آفیسر ٹینٹ بھی لگا لیا جس میں واش روم اور لیٹرین کی سہولت بھی تھی جو عموماً ایسی جگہوں پر ہی لگایا جاتا تھا جہاں فیلڈ میں نزدیک ریسٹ ہاؤس نہ ہو۔

ساتھ ہی باہر لان میں پرائیویسی میں بیٹھنے کے لیے کورے لٹھے کے 2 تھان لے کر ایک انکلوژر بنایا کہ اگر صاحب اور بیگم کا دل چاہے کہ تازہ ہوا کھانی ہے تو اُس میں بیٹھ جائیں۔ ساتھ ہی بیڈمنٹن کا نیٹ لگایا کہ شام کو بیگم کے ساتھ گیم ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے اسلام آباد پریس کلب کی نئی باڈی صحافیوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دے گی: عظمیٰ بخاری

فیلڈ ڈیوٹی اور چالاکی

فیلڈ ڈیوٹی ملتے ہی 1953ء میں میں نے بیلجئم میڈ بندوق لی ہوئی تھی کہ شام کو چھوٹے موٹے شکار کے لیے نکلتے تھے۔ وہاں برآمدے میں آئس کریم بنانے کے لیے ہاتھ سے چلانے والی مشین جب فیصل آباد گئے تو لے آئے وہ پڑی ہوئی تھی۔

میرے متذکرہ آفیسر حسن شاہد زیدی کبھی کبھار فیلڈ افسران کی چیکنگ کے لیے تشریف لاتے تھے۔ چنانچہ جب ایک دن وہ جیپ میں آئے اور جیپ ریسٹ ہاؤس میں آکر رکی تو زیدی صاحب کی نگاہ ریسٹ ہاؤس کے لان میں لگی متفرق شاہانہ تنصیبات پر تھی۔

نگاہ جو ریسٹ ہاؤس کی طرف مڑی تو برآمدے میں ایک عدد بیلجئم میڈ 12 بور کی بندوق کھڑی پائی اور ساتھ آئس کریم بنانے والی مشین۔ میں بھاگا دوڑا ریسٹ ہاؤس کے اندر سے جو پہنچا تو زیدی صاحب کا ایک پاؤں نیچے تھا اور ایک گاڑی میں اور مجھ سے ہاتھ ملایا۔ میں نے اترنے کی درخواست کی تو کہنے لگے بس جلدی ہے اور پاؤں اوپر کر کے دروازہ بند کرلیا اور گاڑی دُھول اُڑاتی چل دی۔ (جاری ہے)

نوٹ

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...