ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

برج حمل (سیارہ مریخ) 21 مارچ سے 20 اپریل

صورت ِحال تو بحکم اللہ بہتر ہو رہی ہے۔ آپ کی اب تمام مشکلات ختم ہوں گی۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا۔ رکاوٹیں جس قدر بھی تھیں وہ اب باقی نہیں رہی ہیں۔ آپ کو اس ہفتے مالی حوالے سے بھی فائدہ ہو گا اور روحانی حوالے سے بھی اور جس طرف امید لگا کر رکھی ہوئی تھی وہ بھی اب پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ یہ شاندار ہفتہ ثابت ہوگا。

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کم ہو کر 10.5 فیصد پر آ گئی

برج ثور (سیارہ زہرہ) 21 اپریل سے 20 مئی

جن لوگوں نے اپنے روزگار میں پہلے کافی دنوں پریشانیاں اور مشکلات دیکھی ہیں وہ اب اس میں شاندار بہتری دیکھ سکیں گے اور جو بھی رکاوٹیں تنگ کررہی ہیں وہ دور ہوںگی بلکہ جس جگہ رقم بلاک تھی ، اب اس کی واپسی بھی ممکن ہو سکے گی۔ اس وقت سفر کا خانہ بھی کھلا ہوا ہے، خواہشمند افراد کو اچھا موقع ملے گا وہ اس سے مکمل فائدہ اٹھا لیں، قسمت ساتھ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکا کرنیوالے بی ایل اے دہشتگرد کی تفصیلات سامنے آگئیں

برج جوزہ (سیارہ عطارد) 21 مئی سے 20 جون

آپ کی زندگی میں اب خوبصورت تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور برسوں کے بعد قسمت نے ایسا موقع عطا کیا ہے، آپ اس کا پورا پورا فائدہ اٹھا لیں اور کوشش کریں کہ آپ کی توجہ زیادہ تر روزگار کے حصول کی طرف ہو۔ انشاءاللہ اس میں بڑی برکت ہوگی۔ اگر آپ کو کسی جانب سے کوئی آفر ملے تو اس کو ہاتھ سے مت جانے دیں۔ بڑا فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، دونوں ملکوں میں 550 شیڈول پروازیں منسوخ

برج سرطان (سیارہ چاند) 21 جون سے 20 جولائی

ملازمت میں تبادلے کا امکان موجود ہے اور جو لوگ نوکری کے لئے کوشش کررہے ہیں، امید ہے ان کو خوشخبری ملے گی۔ البتہ اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ اب کھلا ہوا ہے۔ اس حوالے سے محتاط رہیں۔ خطرہ ہے کہ کسی جھگڑے کے نتیجے میں ایک عرصے تک آپسی تعلقات بحال نہ ہو سکیں۔ خاص طور پر وراثتی امور میں ایسا مسئلہ نظر آتا ہے۔ یہ ہفتہ غصے کے بجائے حکمت سے کام کا مشورہ دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب سے بے پناہ محبت ہے، جلاوطنی کے دوران بارش میں پنجاب کی مٹی کی خوشبو کو یاد کر کے رویا کرتی تھی: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا الحمراء آرٹس کونسل میں خطاب

برج اسد (سیارہ شمس) 21 جولائی سے 21 اگست

ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ آپ پچھلے دنوں سے جو خطرہ محسوس کررہے تھے وہ لگتا ہے اب سر پر آ گیا ہے۔ ان دنوں آپ کو بہت حکمت سے کام لینا ہوگا۔ کسی بھی طرف سے تھوڑا سا بھی خطرہ دکھائی دے تو اپنے قدم فوری پیچھے کرلیں اور یہ جو موبائل پر شرارت ہو رہی ہے اس سے توبہ کرلیں۔ آپ کو اندازہ نہیں کہ اس کے نتائج کس قدر پریشان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس پی عدیل کی مبینہ خودکشی کے معاملے کی تحقیقات جاری، ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کا انکشاف

برج سنبلہ (سیارہ عطارد) 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ کافی دنوں سے کسی بھی مشکل میں گرفتار ہیں، وہ انشاءاللہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جن لوگوں کو کسی بھی قسم کی انکوائری وغیرہ کا سامنا ہے، وہ اس سے باہر نکل سکیں گے۔ اس وقت روزگار کا خانہ انشاءاللہ شاندار پوزیشن پر آ رہا ہے۔ آپ کو اب اپنی پوری توجہ اس طرف دینا ہوگی اور پورا ہفتہ پیسے کی آمد ہوتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کا فیصلہ کرلیا گیا

برج میزان (سیارہ زہرہ) 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ ذہنی مریض بن رہے ہیں، ہربات کو دل سے لگا لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ جو بھی ہو رہا ہے اس میں آپ کا کوئی کردار ہے۔ اس وجہ سے اپنے کاموں پر فوکس نہیں دے رہے اور کچھ اکیلے ہوتے جا رہے ہیں جیسے سب مخالف ہوگئے ہوں۔ ان حالات میں آپ کو نماز کی طرف آنا چاہیے۔ یاحی یا قیوم کا ورد اور 350 مرتبہ درود شریف روزانہ پڑھنا بے حد فائدہ مند ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: طلباء کیلئے مزید خوشخبریاں لا رہے ہیں،جنوری تک لیپ ٹاپ سکیم بھی لانچ کریں گے:وزیر تعلیم

برج عقرب (سیارہ مریخ) 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اللہ نے چاہا تو اب وہ مشکلات باقی نہیں رہیں گی جو کافی دنوں سے آپ کو تنگ کررہی تھیں۔ آپ کو اب اپنے کاموں میں انشاءاللہ آسانیاں محسوس ہوں گی اور جہاں سے امید نہیں تھی، وہاں سے اللہ پاک سلسلہ بنا دیں گے اور آپ کو اس مقام سے ملے گا جو کبھی آپ کے لئے بند ہو چکا تھا۔ اس وقت روزگار کے حوالے سے اب اچھی خبریں ملنے کے امکانات روشن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بلوچستان کے الفاظ الگ ادا نہ کئے جائیں، میں نے پرچی ڈائس پر بھجوا دی، جوش خطابت میں یا جان بوجھ کر بھارتی مقرر نے پرچی کو نظرانداز کر دیا۔

برج قوس (سیارہ مشتری) 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ جس بھی مسئلے میں ہیں، انشاءاللہ غیبی انداز میں اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ وہاں سے آپ کی مدد آئے گی جہاں سے آپ کے گمان میں بھی نہیں تھا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے معاملات کی وجہ سے پریشان تھے، ان کے لئے خاص طور پر بڑی خوشخبری ہے اور جہاں آپ کی رقم وغیرہ بلاک ہوگی، اس کے مل جانے کے امکانات بھی روشن دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پاکستانی نوجوان عدیل احمد نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

برج جدی (سیارہ زحل) 21 دسمبر سے 19 جنوری

اس وقت آپ کو باہر سے زیادہ اندر سے خطرہ ہے۔ آپ جس بھی مسئلے میں ہیں اس میں مخالفین کا اثر ہو سکتا ہے۔ بدنظری تو پہلے ہی تنگ کررہی ہے۔ حاسدین کی نظریں آپ پر ہیں۔ آپ اپنا صدقہ دیں اور سورۃ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ لیا کریں۔ آپ کو جہاں شک ہے وہاں پر مت جائیں۔ چند دن تک بعد نمازِ مغرب گھر سے باہر بھی نہ نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں: نائجیریا میں موٹر سائیکل سواروں کا خونریز حملہ، 32 افراد ہلاک

برج دلو (سیارہ زحل) 20 جنوری سے 18 فروری

ایک طرف سے جو خطرہ کافی دنوں سے محسوس کیا جا رہا ہے، وہ اب انشاءاللہ ختم ہو رہا ہے۔ آپ لاکھ مشکلات میں کیوں نہ ہوں، آپ خود ہی دیکھیں گے کہ کس کس انداز سے آپ کی مدد ہوتی ہے۔ اس وقت آپ کو صرف اپنی اصلاح کرنی ہے اور صورتِ حال پر نظر رکھنی ہے۔ آپ کو مالی فائدہ بھی ملے گا، روحانی بھی اور بعض افراد کو تبدیلی کے مواقع نصیب ہوں گے۔

سیارہ مشتری (19 فروری سے 20 مارچ)

ایک بڑی ذمہ داری کا بوجھ کم ہو سکتا ہے۔ آپ کو اب کافی معاملات میں سکون کا سانس نصیب ہوگا اور جس بھی طرف امید لگا رکھی ہے، وہ پوری ہو سکے گی۔ اس وقت روزگار کے حوالے سے کچھ ایسا ہونے جا رہا ہے کہ آپ کو برسوں کے بعد اب شاندار وقت کا سامنا ہوگا اور آپ کی زندگی میں خوشیوں کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ صرف نیت صاف رکھیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...