دین اسلام تمام نوع انسانی کے لیے امن و آشتی کا پیغام ہے: وزیر اعظم شہباز شریف کا اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر پیغام
وزیراعظم کا پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج اسلامو فوبیا کے تدارک کا عالمی دن ہے۔ دین اسلام تمام نوع انسانی کے لیے امن و آشتی کا پیغام ہے، اسلام کو انتہا پسند خیالات سے منسوب کرنا صریحاً لاعلمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں میٹرو بس سروس 4 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی آواز
یہ دن دین اسلام اور مسلمانوں کے خلاف تعصب کی مذمت میں عالمی آواز ہے۔ آج کا دن مسلمانوں کو مذہبی تعصب اور متشدد واقعات کے خلاف تخفظ فراہم کرنے کا عالمی احساس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا اور نجی ٹی وی کے اینکر کی جانب سے سنسنی خیزی کی ناکام کوشش کی گئی: عظمیٰ بخاری
معاشرتی عدم برداشت کی مذمت
وزیراعظم نے کہا کہ اسلامو فوبیا معاشرتی عدم برداشت، بنیادی مذہبی آزادی اور باہمی اتحاد و رواداری جیسی اقدار کو کمزور کرنے کا باعث ہے۔ مہذب معاشرے عقائد کی بنیاد پر انسانی حقوق میں تفریق نہیں کرتے بلکہ باہمی احترام و ایثار پر قائم ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے قافلے پر فائرنگ ، پولیس کا مؤقف بھی آ گیا
پاکستان کا عزم
پاکستان اسلامو فوبیا پر مبنی تمام طرزعمل کی مذمت کرتا ہے۔ اسلامی تعلیمات کے عین مطابق اور بین الاقوامی قوانین کی نظر میں تمام انسان مساوی حقوق رکھتے ہیں۔
بین الاقوامی فورمز پر آواز
وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ ذمہ دارانہ انداز میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ آئندہ بھی پاکستان اقوام عالم کے درمیان مذہبی رواداری کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔








