ایران کا یو اے ای کی فجیرہ پورٹ پر ڈرون حملہ
ایران کا ڈرون حملہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے متحدہ عرب امارات کی فجیرہ پورٹ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہزاد اقبال نے بھارتی فضائیہ اور پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا پول کھول دیا
حملے کے اثرات
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران نے فجیرہ پورٹ پر ڈرون حملہ کیا ہے، جس کے بعد متاثرہ مقام پر تیز آگ بھڑک گئی۔
’’جنگ‘‘ کے مطابق، امریکی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد کچھ آئل لوڈنگ آپریشنز معطل ہوگئے، متاثرہ مقام پر خوفناک آگ لگ گئی اور علاقہ دھواں دھواں ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف فتح کی یاد میں کنسرٹ
اسرائیل پر جوابی حملے
دوسری جانب اسرائیل پر بھی ایران کے جوابی حملے جاری ہیں، تل ابیب میں بیس دھماکے ہوئے، جن سے متعدد مقامات پر آگ لگ گئی۔
امریکہ کو وارننگ
ایرانی افواج نے امریکہ کو خطے سے اپنی صنعتیں منتقل کرنے کی وارننگ دی ہے۔ ایرانی افواج نے دبئی کی جبل علی پورٹ، ابوظہبی کی خلیفہ پورٹ اور فجیرہ پورٹ کے نزدیک رہائشیوں کو امریکی اڈوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔








