کمشنر لاہور مریم خان کا دارالشفقت (یتیم خانہ) انجمن حمایت اسلام کا دورہ
دارالشفقت کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز و ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے دارالشفقت (یتیم خانہ) انجمن حمایت اسلام کا دورہ کیا اور سینکڑوں یتیم بچوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی کی غزہ میں تازہ کارروائیوں میں مزید77 فلسطینی شہید
کمشنر کا بچّوں کے ساتھ وقت گزارنا
کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے اپنی مخصوص نشست چھوڑ کر بچوں کے درمیان بیٹھنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے بچوں کو پیار کیا اور خیریت دریافت کی۔
یہ بھی پڑھیں: جس نے کیس فائل کیا ہے وہ وکلا کہاں ہیں؟ جسٹس کے کے آغا کا جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس میں استفسار
ڈپٹی کمشنر کی مدد
ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز نے افطار ڈنر کا تمام خرچ ادا کیا۔
شکریہ کا اظہار
چیئرمین دارالشفقت سہیل محمود بٹ نے ادارے کا دورہ کرنے پر معززین کا شکریہ ادا کیا۔








