ایران نے بھارت کے دو بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی
ایران کا بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے خلیج میں کشیدگی کے باوجود بھارت کے دو بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاروبار فنانس کیلئے 80ہزار قرض کی درخواستیں منظور
مائع گیس کی بڑی مقدار
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان جہازوں پر تقریباً 92 ہزار ٹن مائع گیس (ایل پی جی) لدی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا سے الگ تھلگ رہنے والے قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار کرلیا گیا
ترکیہ کے جہاز کی بھی اجازت
رپورٹس کے مطابق اس سے قبل ایران نے ترکیہ کے ایک بحری جہاز کو بھی اسی راستے سے گزرنے کی اجازت دے چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 12 دہشت گرد بھاری اسلحہ و بارود سمیت گرفتار
فرانس اور اٹلی کا براہ راست رابطہ
ترکیہ کے جہاز کو اجازت ملنے کے بعد فرانس اور اٹلی نے بھی اپنے جہازوں کو خلیج سے محفوظ نکالنے کے لیے ایران سے براہ راست رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آبنائے ہرمز کی اہمیت
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور تیل و گیس کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے، جہاں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔








