دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے: صدر زرداری
اسلام آباد میں صدر زرداری کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ، پاکستان کے لیے کون زیادہ موزوں ہے؟-1
اسلاموفوبیا کے خلاف پیغام
اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ اسلام امن، ہمدردی اور انصاف کا دین ہے, اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنا لاعلمی کی عکاسی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہداء کے خاندانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں: سہیل شوکت بٹ کا تقریب سے خطاب
عالمی برادری کی ذمہ داری
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نفرت انگیز جرائم کے خلاف قانونی تحفظ کو مضبوط بنائے۔ اظہارِ رائے کی آزادی کو نفرت پھیلانے کے لیئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ مذہبی تنوع کے احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا بھی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 4محکموں میں مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
کرائسٹ چرچ سانحہ اور پاکستانی کمیونٹی
صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ سانحہ انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والا واقعہ تھا۔ پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی فورمز پر مسلسل آواز اٹھاتا رہا ہے۔ بیرون ملک پاکستانی معاشروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ مسلمانوں کے خلاف تعصب ان کے تحفظ کو متاثر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ: بل درست کرانے آئی بزرگ خاتون پر گارڑ کا تشدد، گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آزاد قومی کمیشن قائم کیا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی تعاون کی ضرورت
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عالمی برادری تعصب کے خاتمے اور مکالمے کے فروغ کے لیے مل کر کام کرے۔ مذہبی عقائد کا احترام اور مساوی قانونی تحفظ عالمی ذمہ داری ہے۔








