چودھری شجاعت حسین سے علماء ومشائخ کے 20 رکنی وفد کی ملاقات
ملاقات کا پس منظر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مسلم لیگ (ق) اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین سے علماء ومشائخ کے 20 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسروں کے کہنے پر کسی بھی چیز کو پسند یا ناپسند مت کیجیے، اپنے بدن کو پسندکرنے، اس کی حفاظت اور نگہداشت کا عزم کیجیے اور اپنے لیے قابل قدرقرار دیجیے
ملاقات کے اہم نکات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات میں فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پرافواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جبکہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ: تمام تر کوششوں کے باوجود ٹریفک پولیس وائرل چاچا کے سائز کا ہیلمٹ نہ مہیا کر سکی،DSP مبشر قادر کا ہیلمٹ کے لیے خصوصی ٹیم لاہور روانہ کرنے کا اعلان
علماء کا بیان
علماء کرام نے کہا کہ دشمن کے کسی ایجنڈے اور سازش کو پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور مسائل کا حل وحدت اور اتحاد میں ہے، چودھری شجاعت حسین پاکستان کا اثاثہ ہیں ان سے مل کر بے حد خوشی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز ایک بار پھر رابطہ، سیز فائر کی مدت بڑھانے پر اتفاق
چودھری شجاعت حسین کا پیغام
اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پر امن معاشرے کے قیام اور قومی یکجھتی کے فروغ میں علماء ومشائخ کا کلیدی کردار ہے، اسلام امن، محبت، اخوت، رواداری اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد کی ملاقات
اتحاد کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور مشائخ اپنی آواز کے ذریعے اتحاد، مذہبی ہم آہنگی، یگانگتت اور اخوت کے جذبات کو فروغ دیں، پاکستان کی افواج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں امن کے دشمنوں کے خلاف برسر پیکار ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
امن کی کوششیں
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنانا ہے، صفائی نصف ایمان ہے علماء کرام اس حوالے سے لوگوں کو بھرپور آگاہی دیں۔








