حکومت نے حج پروازوں کی منسوخی کی خبروں کو مسترد کردیا
حج 2026 کے انتظامات کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی سطح پر کشیدہ صورتحال کے باوجود حج 2026 کے انتظامات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تمام اختیارات ایک خاندان کے ہاتھ میں رکھنے کا نظام اب مزید نہیں چل سکتا، حافظ نعیم الرحمان
ویزا اور پروازوں کا شیڈول
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کے ویزوں کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حج پروازوں کا شیڈول عیدالفطر کے بعد جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کے اپنے سسر اور دیور پر ہراسانی کے سنگین الزامات، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
رہائش اور دیگر انتظامات
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مکہ اور مدینہ منورہ میں رہائشوں سمیت دیگر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں رشتہ دکھانے کے بہانے 2 سگی بہنوں کو 3 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
افواہوں سے بچنے کی نصیحت
انہوں نے کہا عازمین حج افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں۔ حج 2026 کے انتظامات بروقت مکمل کیے جا رہے ہیں۔
مستند معلومات کے ذرائع
ترجمان نے مزید کہا کہ حج سے متعلق مستند معلومات صرف سرکاری اعلانات، ویب سائٹ اور پاک حج ایپ سے حاصل کریں۔








