شریف فیملی نے جنید صفدر کے ویانا جانے کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا
شریف فیملی کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شریف فیملی نے جنید صفدر کے ویانا جانے کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور بھارتی گھناؤنا منصوبہ ناکام، لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر حملے کیلئے شرپسند کہاں سے آئے، کیا کرنا چاہتے تھے ۔۔؟ تہلکہ خیز انکشافات، ویڈیو بھی دیکھیں
ترجمان کا مؤقف
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان شریف فیملی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنید صفدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ رائیونڈ میں اپنے گھر پر ہیں۔ جنید صفدر جھوٹ، فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 302 این جی اوز کی ریلیف سرگرمیاں جاری
صحافی کے دعوے کا پس منظر
خیال رہے کہ ایک صحافی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے خریدا گیا 40 ملین ڈالر مالیت کا گلف اسٹریم جی 500 طیارے میں جنید صفدر اپنے ہنی مون کے لیے ویانا گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر تنقید
صحافی کے دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر شریف فیملی کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ اس جیٹ کے آپریشنل اخراجات بہت زیادہ ہیں، جن میں غیر ملکی پائلٹس کی تنخواہیں بھی شامل ہیں۔








