پاکستانی لیجنڈری گلوکار حسن جہانگیر کا انڈین فلم دھرندر کی ٹیم سے ہوا، ہوا گانے کیلئے 50ہزار ڈالر وصول کرنے کا انکشاف

حسن جہانگیر کا انکشاف

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی لیجنڈری گلوکار حسن جہانگیر نے انڈین فلم دھرندر کی ٹیم سے ہوا، ہوا گانے کیلئے 50 ہزار ڈالر وصول کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امتحانی نظام کی خلاف ورزی کا انوکھا واقعہ سامنے آ گیا ،گاڑی میں بیٹھ کر پیپر حل کرنے والا امیدوار رنگے ہاتھوں گرفتار

گانے کی مقبولیت

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مارننگ پروگرام میں میزبان ندا یاسر نے لیجنڈری گلوکار حسن جہانگیر سے سوال کیا کہ آپ کا معروف گانا "ہوا، ہوا" کتنے عرصے پہلے آیا تھا کیونکہ جین ژی نے اب سننا شروع کیا ہے، کیونکہ اس گانے کو دوبارہ سے فلمیں لے رہی ہیں۔

حسن جہانگیر کا کہنا تھا کہ جی ابھی ایک فلم 100 کروڑ کی بنی ہے اور اس نے 1100 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 1. 9 مئی کے دن میں پاکستان میں ہی نہیں تھا لیکن کیس کیس ہے: شیخ رشید

مالی معاہدہ

میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ آپ کو انہوں نے کچھ پیسے دیئے ہیں، اس پر لیجنڈری گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے 50 ہزار ڈالر بھیج دیئے ہیں۔

میزبان ندا یاسر نے کہا کہ سچی میں، اس پر حسن جہانگیر نے کہا کہ ہاں واقعی۔

ندایاسر نے تجسس سے پھر پوچھا کہ پھینک رہے ہیں کہ سچ بول رہے ہیں۔ اس پر حسن جہانگیر نے کہا کہ پھینک کے رکھوں گا اپنے پاس ہی۔

ندایاسر نے پھر سوال کرتے ہوئے کہا کہ نہیں بتائیں ناں سچ میں دیئے پیسے کچھ۔

حسن جہانگیر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہاں پیسے دیئے ہیں، میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ سے اجازت لی گئی تھی؟ اس پر حسن جہانگیر نے کہاکہ ہاں مجھ سے اجازت لی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا ایرانی شخصیات اور ایک ادارے کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان

اجازت کی تفصیلات

پروگرام میں شامل اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ کیا آپ نے انہوں نے اجازت مانگی تھی؟ اس پر حسن جہانگیر نے کہاکہ شاہ وے نخرہ گوری دا، آ جا ناں دل دیوانہ، ہٹو بچو عشق، ہوا ہوا، ان سارے گانوں کے مجھے پیسے ملتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ایسا نہیں تھا، کاپی رائٹ کا سسٹم نہیں تھا دنیا میں، میرے گانے جو بھی اب لیتا ہے وہ مجھ سے پہلے اجازت لیتے ہیں، صرف پاکستان آئیڈیل کو پیسوں کے بغیر گانے کا اختیار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: قابض صہیونیوں کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے متنازع قانون کی منظوری ظلم و بربریت کی انتہا ہے، سراج الحق

گانے کی عمر

میزبان نے سوال کیا کہ ہوا ہوا کو کتنے سال ہو گئے ہیں؟ اس پر حسن جہانگیر نے کہاکہ مجھ سے دو سال چھوٹا ہے، 40 سال ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 86 میں ریکارڈ کیا گیا تھا، 87 میں لانچ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا جھنگ اور تلہ گنگ کے قریب حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

گلوکار کا تجربہ

ندایاسر نے کہاکہ نہیں بھئی مجھے یہ بھی یاد ہے کہ آپ ہیلی کاپٹر سے اترے تھے گووندا نے آپ کا استقبال کیا تھا۔

حسن جہانگیر کا کہنا تھا کہ گووندا نے بھی میرا گانا گایا ہے، وہ کیا ہوا تھا جب ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر وہاں گئے ہیں؟ اس پر حسن جہانگیر نے کہاکہ مجھے تو پتہ نہیں تھا کہ جیسے میں ممبئی ایئرپورٹ پر رکا، تو پتہ چلا کوئی آدمی اپنی ڈیوٹی پر نہیں تھا، سب میرے پیچھے پیچھے ہیں۔

مجھے نہیں پتہ تھا کہ یہاں اتنا کریز ہے، بڑے بڑے اداکار اور اداکارائیں مجھے لینے کیلئے آئے تھے، میں تو حیران تھا، اس زمانے میں موبائل تو نہیں تھا، تو ہر شخص مجھے اپنا وزیٹنگ کارڈ دے رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر خبریں

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...