66 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی افواہیں، اداکارہ نینا گپتا نے خاموشی توڑ دی
نینا گپتا کی حاملگی کی افواہوں پر ردعمل
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے 66 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی افواہوں پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: ٹرمپ کی ایک ٹویٹ پر لوگوں نے اربوں ڈالر کما لیے، ہنگامہ برپا ہو گیا
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر نینا گپتا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے بعد اداکارہ کے حاملہ ہونے سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اے کی پنجاب میں مون سون بارشوں کے تیسرے سپیل کی پیشگوئی
شادی کی تقریب میں شرکت
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے نینا گپتا اپنے شوہر کے ہمراہ حیدرآباد میں اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا منڈنا کی شادی کے استقبالیے میں شریک ہوئیں، تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: غلطی انسانی فطرت، جج سے بھی ہو سکتی، بدنیتی ثابت کرنا لازم ہے: سپریم کورٹ
اداکارہ کا انٹرویو
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے 66 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی قیاس آرائیوں پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔
اداکارہ نے اپنی کامیڈی فلم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "مجھے بس یہی چاہیے، حقیقی زندگی کی بدھائی ہو"۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جانے سے بچنے کے لیے اسرائیلی فوجی خود کو زخمی کرنے لگے
حقیقت کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ کوئی بدھائی ہو نہیں ہے، میں حاملہ نہیں ہوں، سچ یہ ہے کہ ساڑھی کا کپڑا بہت موٹا تھا جس کی وجہ سے میں تقریب میں موٹی نظر آرہی تھی۔
مزاحیہ انداز میں تبصرہ
نینا گپتا نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ مجھے اس عمر میں اپنے حمل کے بارے میں قیاس آرائیاں پسند آئیں، یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم ایک قوم کے طور پر ترقی کر رہے ہیں۔








