سابق پاکستانی کھلاڑی نے سلمان آغا کے رن آؤٹ کو درست قرار دے دیا

مشتاق احمد کا رن آؤٹ فیصلے پر جواب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلا دیش کے سپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے سلمان آغا کے رن آؤٹ کو درست قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر: ارشد ندیم سمیت پاکستان جیولین تھرو ٹیم ایئرپورٹ پر پھنس گئی

مؤقف کی وضاحت

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سب اتنی تیزی سے ہوا کہ ہمیں بھی کچھ سمجھ نہیں آیا، مہدی حسن میراز کو لگا کہ کریز کے باہر موجود سلمان آغا گیند روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی وقت سلمان کو محسوس ہوا کہ وہ گیند واپس دینے میں مدد کر سکتے ہیں، اسی لیے وہ جھکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان کشیدہ صورتحال پر تشویش، اسلامی ممالک اپنا کردار ادا کریں، حافظ نعیم الرحمن

فیصلے کی پیچیدگی

مشتاق احمد نے کہا کہ مجھے بھی واقعی نہیں پتا کہ کون صحیح تھا، گیند پکڑ کر رن آؤٹ کی کوشش میراز کا قدرتی ردعمل تھا کیونکہ بیٹر کریز کے باہر تھے، دونوں فریقین اس وقت غلط نہیں تھے۔

سپن بولنگ کوچ کی رائے

سپن بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ بطور بولر جب آپ گیند روکیں تو رن آؤٹ کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں، سلمان کریز سے کافی دور تھے، انھیں لگا بال ڈیڈ ہو چکی ہے، میراز نے کوئی غلطی نہیں کی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...