آپریشن ’’ غضب للحق ‘‘ افغان طالبان رجیم کے 684کارندے ہلاک912 سے زائد ہوچکے  : عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات کی تازہ ترین معلومات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن "غضب للحق" میں افغان طالبان رجیم کے 684 کارندے ہلاک، 912 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کی حراست میں ڈکیتی کا ملزم ہلاک

آپریشن کے نتائج

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی اب تک 252 پوسٹیں تباہ اور 44 پر قبضہ کیا گیا، افغان طالبان رجیم کے 229 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کردی گئیں، افغانستان میں 73 مقامات پر فضائی کارروائیوں میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج نے 14 اور 15 مارچ کی شب دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، قندھار میں دہشتگردوں کی ٹیکنیکل سپورٹ اور اسلحہ سٹوریج تنصیبات تباہ کردی، قندھار میں دہشتگردوں کے تکنیکی آلات رکھنے والی سرنگ بھی تباہ کردی گئی۔ چترال سیکٹر میں افغانستان کی بدینی پوسٹ پر دہشتگردوں کا جمپ آف پوائنٹ تباہ کردیا، پاکستان میں دہشتگردی کی حمایت کرنے والے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

سویلین آبادی کا تحفظ

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ کارروائیوں میں کسی شہری آبادی یا سویلین انفرااسٹرکچر کو نشانہ نہیں بنایا گیا، جیسا کہ افغان حکومت کے عہدیداروں اور میڈیا کی جانب سے غلط طور پر دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...