عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کی وجہ سے مسلمانوں کے ساتھ ناروا اور امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے، اسلامی فوبیا قابل مذمت ہے۔ اسلامو فوبیا ہی ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں معصوم مسلمان ظلم و جبر کا شکار ہو رہے ہیں۔ اسلام ایک پرامن دین ہے اور مسلمان امن پر یقین رکھتے ہیں۔ اسلام ہی وہ دین ہے جس نے بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت دی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان کا پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسلامو فوبیا کی روک تھام
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لیے اقدار کو مثبت انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلم ممالک کو آپس کی نااتفاقی ختم کر کے اتحاد کی علامت بننا چاہیے۔ اسلامی اقدار پر عمل اور ہمارا انفرادی طرز عمل اسلامو فوبیا کو مات دینے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
عالمی سطح پر کوششیں
اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن پر ہمیں بردباری، برداشت اور تحمل کا عہد کرنا ہے۔ عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔








