باجوڑ میں افغانستان سے داغا گیا گولہ گھر پر گرنے سے 4 بھائی جاں بحق
مارٹر گولہ حملہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے سرحدی علاقے لیٹئی میں افغانستان کی جانب سے داغا گیا مارٹر گولہ آبادی پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہر گھر میں استعمال ہونے والی وہ گولی جو دل کی ناکامی کا سبب بن سکتی ہے، نئی تحقیق میں تہلکہ خیز انکشاف
حملے کی تفصیلات
پولیس حکام کے مطابق مارٹر گولہ گھر پر گرا جس سے چار نوجوان بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ کے نام سے ہوئی ہے۔ اس حملے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا ہے جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خوف و ہراس کی صورتحال
سرحد پار سے ہونے والی اس بلا اشتعال فائرنگ کے بعد تمام سرحدی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔








