مشهور سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا
گرفتاری کا واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر کو انسانی سمگلنگ اور بیرون ممالک بھرتیوں کے سکینڈل میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے اسلام آباد اور ایف آئی اے لاہور نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم جہانزیب کو حراست میں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے لوگوں نے ہمارا بہت اچھا استقبال کیا، ہم لاہور فتح کرنے نہیں 8 فروری کے حوالے سے تحریک چلانے آئے تھے، محمود خان اچکزئی
مزاحمت کا سامنا
کارروائی کے دوران ملزم کے گارڈز کی جانب سے شدید مزاحمت سامنے آئی۔ انسپکٹر عبداللہ کیانی کی سربراہی میں ٹیم کو ملزم کے 8 گارڈز کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس پر پنجاب پولیس سے مزید مدد طلب کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لایا ہے گھر میں تیسری بیگم وہ اس لیے۔۔۔۔(مسکرائیے )
منتقلی اور الزامات
ملزم کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ ملزم ایف آئی اے اسلام آباد زون کو مطلوب تھا۔ اس نے بیرون ملک بھرتیوں اور ملازمت کا جھانسہ دیکر ہزاروں لوگوں کو لوٹا تھا۔ ملزم نے اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں بھی اپنا آفس بنا رکھا تھا اور لاہور میں اسی دھندے کو جاری رکھا تھا۔
مامتا کی تحقیقات
سٹیج اداکارہ دیدار بھی مبینہ طور پر شوہر کے ساتھ دھندے میں ملوث پائی گئی ہیں جس کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ مستقبل قریب میں اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔








