ایم ڈبلیو ایف کے زیر اہتمام مستحقین عید میلہ رضاکار کنونشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا
پانچ روزہ مفت مستحقین عید میلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم ڈبلیو ایف کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روزہ مفت مستحقین عید میلہ رضاکار کنونشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ عید میلے میں تقریباً 1500 مستحق افراد نے مفت شاپنگ کی۔ اس میلے کا مقصد نادار، یتیم اور بیوہ خواتین کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا تھا تاکہ وہ بھی عید کی تیاری عزت اور خوشی کے ساتھ کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ سے بلوچستان کیوں متاثر ہورہا ہے؟
بانی کا پیغام
میلے کے بانی محمد قاسم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب اس کام کا آغاز کیا گیا تو اس وقت وسائل بہت محدود تھے مگر نیت خالص تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ فلاحی اقدام پورے پاکستان میں پہچانا جاتا ہے اور الحمدللہ اس کے ذریعے یتیم بچوں اور مستحق خاندانوں کو عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کا موقع ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے آرمی چیف عبدالرحیم موسوی بھی امریکی واسرائیلی حملوں کا نشانہ بن گئے
خدمات اور تعاون
انہوں نے بتایا کہ رضاکاروں کی ایک بڑی ٹیم خوش دلی کے ساتھ اس خدمت کو انجام دیتی ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ آنے والی فیملیز کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے جیسے وہ کسی شاپنگ مال میں خریداری کر رہی ہوں۔ میلے میں کپڑے، جوتے، مہندی، گھڑیاں، جیولری اور دیگر ضروری اشیا کے علاوہ عید گفٹ بھی دیے گئے جن میں سویاں اور راشن کی اشیا شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: لودھراں میں بس اور ٹرک تصادم میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہارِ افسوس
ترقی کی کنجی: مضبوط ٹیم
تقریب کے دوران بانی عید میلہ محمد قاسم نے مرکزی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کام کی کامیابی کے پیچھے ایک مضبوط ٹیم ہوتی ہے۔ انہوں نے وسیم الیاس، علی سلطان، محمد شہزاد، محمد اویس، مسٹر اینڈ مسز عابد حسین، مسٹر اینڈ مسز سلیم گیلانی اور مسٹر اینڈ مسز محمد یعقوب کو شاندار تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کسٹمز نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کی ویگو گاڑی ضبط کرلی
مخیر حضرات کا کردار
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی بڑے فلاحی مقصد کی کامیابی میں مخیر حضرات کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے۔ اس موقع پر حاجی خالد محمود، احمد صادق قادری، سلیم گیلانی، محمد بلال سرور، محمد شریف، الیاس مغل، ظفر اقبال کمبوہ اور محمد یعقوب کی معاونت کو بھی سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی جریدے “دی ڈپلومیٹ” نے بھی پاکستان کی سفارتی کامیابی کو تسلیم کرلیا
آئندہ کی منصوبہ بندی
اختتامی تقریب میں اعلان کیا گیا کہ اس کامیاب تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی مستحق بچوں کے اعزاز میں خصوصی دعوت اور فلاحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا اور امید ظاہر کی گئی کہ مخیر حضرات اور معاونین اسی طرح اسی طرح مشن کا حصہ بنتے رہیں گے۔
شکریے کی مہک
بانی میلہ کا کہنا تھا کہ بہترین تعاون اور سرپرستی پر نائب صدر پاکستانی عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، نائب ناظم اعلی منہاج القرآن ڈاکٹر رفیق نجم، ڈائریکٹر ایچ آر منہاج القرآن لیفٹیننٹ (ر) خالد جاوید، صدر تحریک منہاج القرآن لاہور اقبال شاہد باجوہ, کوآرڈینیٹر وزیر صحت عامر رضا اور صدر قصاب ایسوسی ایشن شہزاد ملک کے بیحد شکر گزار ہیں۔








