خون کا پیاسا نیٹ ورک: غزہ کے بعد ایران اور لبنان میں بھی سکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے: طیب اردوان
ترک صدر کا غزہ کے حوالے سے بیان
استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ’’خون کا پیاسا نیٹ ورک‘‘ غزہ کے بعد ایران اور لبنان میں بھی سکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اس پاگل پن کی صورت حال کے خلاف ترکیے انسانیت کے حق میں کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کرکٹ کی تاریخ کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
افطار ڈنر میں خطاب
استنبول یونیورسٹی میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب میں علاقائی کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اس پاگل پن کی صورت حال کے خلاف ترکیے انسانیت کے حق میں کھڑا ہے، عقل کا علمبردار ہے اور بحرانوں کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی راہ اپناتا ہے۔ علاقائی صورتحال پر ترکیے کا مؤقف جغرافیائی یا اقتصادی مفادات کے بجائے انسانی اقدار اور انصاف پر مشتمل ہے، ہم انسانی مؤقف کو برقرار رکھیں گے جو واقعات کو تیل، سونا، قدرتی گیس یا معدنیات کی قیمت سے نہیں بلکہ انصاف، ہمدردی، رحمت اور انسانی وقار کے تناظر میں دیکھتا ہے۔
غزہ میں ہونے والی بربریت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق غزہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ دنیا نے وہ مناظر دیکھے ہیں جہاں انسانی زندگی کی کوئی قدر نہیں کی گئی اور عام شہریوں، ہسپتال کی نرسری میں موجود بچوں اور سکول جانے والے بچوں پر بھی بمباری کی گئی۔ غزہ کی جنگ کے دوران ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کو بھی نشانہ بنایا گیا اور تقریباً 1700 طبی کارکن اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہوئے۔








