مشرقی وسطیٰ میں جنگ کے سائے سٹاک مارکیٹس پر برقرار، منفی زون میں آغاز

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان کا سلسلہ جاری ہے، ایشیائی سٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے ممکنہ خطرات، پنجاب بھر میں 7 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ

کاروباری ہفتے کا آغاز

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی ہے، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار 593 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دیوار پر لکھا ہے الیکشن جلد نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو

پچھلے کاروباری دن کا حال

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 555 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 53 ہزار 866 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا چین امریکی قرض کو تجارتی جنگ میں بطور ہتھیار استعمال کر سکتا ہے؟ اگر ایسا ہوا تو کیا ہوگا؟

مشرقی وسطیٰ کی صورتحال کا اثر

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث ایشیائی سٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر جانور خریدنے کے خواہشمند لاہور کے شہریوں کیلئے خوشخبری

ایشین مارکیٹس کی صورتحال

خبرایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس بھی ایک فیصد گراوٹ کا شکار ہے، ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی ایک فیصد مندی دیکھی گئی ہے۔

ہانگ کانگ کی صورتحال

اس کے علاوہ ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں معمولی تیزی ریکارڈ ہوئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...