پاکستان میں ۲۷ دن پیٹرول اور ۲۱ دن کا ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے؛ پیٹرولیم ڈویژن حکام
پیٹرولیم ڈویژن کی بریفنگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن حکام نے کہا ہے کہ ملک میں 27 دن کی پیٹرول اور 21 دن کا ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے، جبکہ ملک میں 9 دن کا ایل پی جی ذخیرہ باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہاز دریائے نیل کیساتھ ساتھ اسوان کی طرف روانہ ہوا۔ نیچے کرناک مندر کے کھنڈرات اور بادشاہوں اور ملکاؤں کی وادیاں دھوپ میں چمکتی نظر آ رہی تھیں
ذخائر کی موجودہ صورتحال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اپنے موجودہ پیٹرولیم ذخائر پر انحصار کر رہا ہے اور کوشش ہے کہ جب تک جنگ جاری ہے، موجودہ ذخائر کو ہی آگے بڑھایا جائے۔
درآمدات کا تناسب
پیٹرولیم ڈویژن حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں 27 دن کی پیٹرول اور 21 دن کا ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے، جبکہ پاکستان 70 فیصد پیٹرولیم مصنوعات مشرق وسطیٰ سے درآمد کر رہا ہے۔








