چور نے واردات کرنے کے لیے 100 میٹر سے زائد سرنگ کھود ڈالی
چوری کی حیرت انگیز واردات
بھوآنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) - چور نے واردات کرنے کیلئے 100 میٹر سے زائد سرنگ کھود ڈالی۔
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ندیم قصائی نے اپنے گھر کے ایک کمرے سے آڑھت کی دکان تک زیرِ زمین سرنگ کھودی اور اسی راستے سے دکان میں نقب لگا کر سامان چوری کرنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ آتشزدگی، صدر مملکت کی شہیدفائرفائٹر کو سول ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کی ہدایت
پولیس کی کاروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو آڑھت کی دکان سے سامان چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
کچھ اور معلومات
حکام کے مطابق، یہ واقعہ منگوآنہ پل کے قریب پیش آیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔








