رحیم یار خان؛ دکان کی چھت گرنے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کرنے آئی 5 خواتین جاں بحق، 30 زخمی
دکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ
رحیم یارخان(ڈیلی پاکستان آن لائن) رحیم یار خان کے نواحی چک 25 میں دکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کرنے آئی 5 خواتین جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رحیم یار خان کے نواحی علاقے چک 125 میں ایک دکان کی چھت گر گئی، جہاں بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم وصول کرنے آئی خواتین ملبے تلے دب گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے نے پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا روانہ کردی۔
ریسکیو حکام کی اطلاع
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر 3 خواتین جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئیں۔ اہلکاروں نے بتایا کہ قسط وصول کرنے کے لیے 200 سے زائد خواتین موجود تھیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کے بعد شیخ زید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
حکام کی طرف سے مزید معلومات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر ظہیر انور کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق خواتین کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ پرنسپل شیخ زید ہسپتال نے بتایا کہ 30 زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔








