ڈی آئی خان: کلاچی میں دفعہ 144 کے تحت کرفیو نافذ
کرفیو کی نافذ
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک تحصیل میں دفعہ 144 کے تحت صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں نافذ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ ساتھی اداکاروں کو تھپڑ مارے کیونکہ وہ اس کے مستحق تھے: بالی وڈ اداکارہ کا انکشاف
پابندیاں اور بازاروں کی بندش
کرفیو کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی آمدورفت پر پابندی جبکہ پوٹہ اور ہتھالہ بازار بند رہیں گے۔
نقل و حرکت کی ہدایت
نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران نقل و حرکت اجازت سے مشروط ہوگی جبکہ کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔








