بھارتی ریاست اوڑیسہ کے ہسپتال میں آگ، 19 مریض ہلاک
اوڑیسہ کے ہسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ
اوڑیسہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اوڑیسہ کے شہر کٹک میں واقع ایک ہسپتال کے ٹراما کیئر یونٹ میں پیر کی صبح لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 19 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان کی حالت آگ لگنے سے خراب ہوئی یا وہ پہلے سے زیرِ علاج زخموں کے باعث تشویشناک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ: نجی کار ساز کمپنی کے خلاف مسابقتی کمیشن کی انکوائری درست قرار
ہلاکتوں کی تصدیق
پولیس کمشنر یوگیش کھرانیا کے مطابق واقعے میں کم از کم 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرگڑھ میں نرس سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
زخمی اور مریضوں کی منتقلی
ان کے مطابق 100 سے زائد مریضوں کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا
آگ لگنے کی وجوہات
پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر اموات دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں، کیونکہ زہریلا دھواں عمارت کی پوری منزل میں پھیل گیا تھا جس سے ریسکیو کارروائیوں میں بھی مشکلات پیش آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیلا روس کے صدر کی آج پاکستان آمد، اہم ملاقاتیں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط شیڈول
ریسکیو کارروائیاں
مقامی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائر فائٹرز ماسک پہن کر عمارت میں داخل ہونے کے لیے شیشے توڑ رہے تھے اور ایک ہزار بستروں پر مشتمل اس ہسپتال میں دم گھٹنے سے مریضوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پروفیسر چین میں درختوں کی بیماریوں کی تشخیص کرکے مشہور ہو گیا
وزیر اعلیٰ کا بیان
اوڑیسہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے ہسپتال کے دورے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹراما سینٹر میں آگ علی الصبح شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نااہلی درخواست پر سماعت: عدالت کی اعتراض دور کرنے کی ہدایت
مریضوں کی حالت
ان کے مطابق آئی سی یو میں کم از کم 23 مریض زیرِ علاج تھے۔ آگ لگنے کے بعد جب مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا تھا تو ان میں سے مریض جان کی بازی ہار گئے۔
طبی عملے کی بہادری
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ مریضوں کو بچانے کے لیے طبی عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ریسکیو کارروائی کی۔ اس دوران عملے کے بعض افراد بھی زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.








