چودھری شوگر ملز کیس؛ نیب نے مریم نواز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا
نیب نے مریم نواز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب) نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی عُمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ٹیلیفونک رابطہ
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ پر نیب کا موقف
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے خلاف انکوائری ختم کرنے کے چیئرمین نیب کے اختیار میں مداخلت کی۔ نیب نے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا 4 فروری 2026 کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو دو تہائی اکثریت پلیٹ میں رکھ کر پیش کی، محمد مالک
چودھری شوگر ملز کیس کی نوعیت
نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ چودھری شوگر ملز کیس نجی نوعیت کا ہے، اور اس میں سرکاری خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تفتیش میں مریم نواز کے خلاف کرپشن یا کرپٹ پریکٹس کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے نیب ترامیم کے سیکشن 31بی(1) کی غلط تشریح کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو امریکہ میں مچھلی برآمد کرنے کی اجازت مل گئی
چیرمین نیب کے اختیارات
نیب نے کہا کہ چیئرمین نیب کے پاس ریفرنس دائر کرنے سے پہلے کسی بھی کارروائی کو ختم کرنے کا مکمل قانونی اختیار ہے، جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے انکوائری ختم کرنے کو احتساب عدالت کی منظوری سے مشروط کرکے قانون کی خلاف ورزی کی۔
یہ بھی پڑھیں: جسپریت بمرا کو ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں آرام نہ دینے کا فیصلہ
عدالتی کارروائی کی تنقید
نیب نے کہا کہ عدالت نے قانون میں اپنی طرف سے الفاظ شامل کرکے اسے تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ عدالتی منظوری کی شرط پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون کو تبدیل کرنے کے مترادف ہے، اگر پارلیمنٹ عدالتی منظوری چاہتی تو وہ اس کو واضح طور پر تحریر کرتی۔
یہ بھی پڑھیں: روس اور چین کے تعلقات بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں ، پیوٹن کا بیان
چودھری شوگر ملز انکوائری کے الزامات
یاد رہے کہ چودھری شوگر ملز انکوائری میں مریم نواز پر منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز کا الزام تھا۔ نیب نے کیس تفتیش کے بعد نجی نوعیت کا قرار دے کر ختم کردیا تھا، جس کے بعد مریم نواز نے زرضمانت 7 کروڑ کی واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ نیب کی انکوائری ختم کرنے کی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کی جائے، اور حتمی منظوری اور رقم کی واپسی کا فیصلہ ایک ماہ میں احتساب عدالت کرے گی۔








