آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیاں
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرلٹ کونسل (آئی سی سی) نے فروری کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
مردوں کی کیٹیگری
پاکستان کے صاحبزادہ فرحان پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد ہوئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلی وین شالکوئک بھی مردوں کی فہرست میں نامزد ہیں۔
صاحبزادہ فرحان کی شاندار کارکردگی
واضح رہے صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 383 رنز بنا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ علاوہ ازیں، صاحبزادہ فرحان نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا تھا۔
عورتوں کی کیٹیگری
خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا، ہرشیتھا سماراوکرما اور اروندھتی ریڈی نامزد ہوئی ہیں جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث نامزد کیا گیا ہے۔








