عوام کو ریلیف دینے کے مزید اقدامات پر بھی مشاورت جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم کا اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے مزید اقدامات پر بھی مشاورت جاری ہے، حکومت کے بروقت فیصلوں کے بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک آرمی کے گلزار نے رستمِ پاکستان دنگل جیت لیا
معاشی صورتحال کا جائزہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں عالمی سطح پر کشیدگی کے پیش نظر معیشت اور عوامی ریلیف کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
بروقت فیصلے اور عوامی ریلیف
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے مزید اقدامات پر بھی مشاورت جاری ہے۔ حکومت کے بروقت فیصلوں کے بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے۔ بروقت کمیٹی کے فیصلوں کی بدولت عوام کیلئے تیل کی مسلسل فراہمی ممکن ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر کفایت شعاری اور بچت کیلئے اقدامات کا نفاذ ہو چکا ہے، مزید پر کام جاری ہے۔ معاشی استحکام اور عوام کیلئے ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تمام اقدامات فوری ریلیف اور طویل مدتی معاشی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے لیے جا رہے ہیں۔ حکومت عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیہوش خاتون سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سخت سزا سنادی گئی
تیل کی فروخت اور شفافیت
وزیراعظم نے سرکاری نرخوں پر تیل کی فروخت یقینی بنانے اور شفافیت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں موجود تیل کے ذخائر پر بریفنگ دی گئی۔ فیول کی مانگ پوری کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو عوام کو عالمی کشیدگی کے پیش نظر ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
صارفین کے لئے سہولیات
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان تیل کی متعین قیمت پر فروخت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ تیل کی متعین قیمت پر فروخت یقینی بنانے کیلئے پاک ایپ میں صارفین کیلئے فیچر شامل کردیا گیا ہے۔ صارفین پاک ایپ پر تیل کی عدم دستیابی یا مہنگے داموں فروخت سے متعلق متعلقہ حکام کو آگاہ کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں گزشتہ جمعہ کو وزیراعظم کے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کو سراہا گیا۔








