صدر مملکت کا رحیم یار خان میں چھت گرنے کے حادثے پر اظہار افسوس، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رپورٹ طلب کر لی
صدر مملکت کا افسوسناک حادثے پر اظہار افسوس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے رحیم یار خان میں ایک نجی ادائیگی مقام پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں دیگر خواتین کے ساتھ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین بھی موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے وزیراعلیٰ کی ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر بنانے کی منظوری
تعزیت اور ہمدردی کا اظہار
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جاں بحق خواتین کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: جھوٹ، خوشامد کا کلچر، تعصب، تنگ نظری، توہمات اور عدم برداشت کے سائے دور کیے جا سکتے ہیں،ہماری قوم مثالی معاشرے کے قیام کی حامل بن سکتی ہے۔
طبی سہولیات کی فراہمی اور تعاون کی ہدایت
’’اے پی پی‘‘ کے مطابق صدر مملکت نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور متاثرہ خاندانوں سے ہرممکن تعاون کیا جائے۔
فوری اقدامات کی ہدایت
صدر مملکت نے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کو فوری طور پر رحیم یار خان پہنچنے کی ہدایت کی اور متعلقہ حکام کو واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔








