34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنی سزا کے خلاف اپیلیں مقرر کرنے کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے اپنی سزا کے خلاف اپیلیں مقرر کرنے کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، قیمت میں کمی کا امکان

خط کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل کے ذریعے خط جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ہم پاکستان کے قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں، ہم نے اہلیت کے مطابق پاکستان کے لیے اپنی خدمات دیں، ہمیں ہمارے قانونی اور آئینی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیا پرسنز کی توسط سے لاہور میں ’’فحش اور ڈانس پارٹیاں‘‘ہو رہی ہیں، ریڈیو میزبان و سوشل میڈیا انفلوئنسر محسن نوازکا دعویٰ۔

اپیلوں کے فیصلوں کی درخواست

’’جنگ‘‘ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے خط میں کہا کہ آپ نے بطور چیف جسٹس پاکستان اے ٹی سی کو 9 مئی کے کیسز کے جلد فیصلوں کی ہدایات دی تھیں، ہماری درخواست ہے کہ آپ ہماری اپیلوں پر جلد فیصلے کی ہدایت بھی دیں۔

جیل میں قید اور عدم شنوائی

خط کے متن میں کہا گیا کہ اے ٹی سی نے جولائی 2025 میں سزائیں سنائی تھیں، ہم گزشتہ 34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کیں مگر 8 ماہ سے شنوائی نہیں ہو رہی، وکلاء نے اپیلوں پر جلد سماعت کے لیے کئی درخواستیں دی ہیں، ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہائیکورٹ کو ہماری اپیلیں سننے کی ہدایت کی جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...