وقت نے کچھ چہروں سے نقاب خود اتار دیا ہے، خفیہ سودوں کی میز پر عمران خان کی آزادی بلکہ ان کی زندگی تک کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے، شیر افضل مروت۔
مروت کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن پارلیمنٹ شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ وقت نے کچھ چہروں سے نقاب خود اتار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور میانمار کے درمیان ایشین کپ کوالیفائرز کا شیڈول تبدیل، اے ایف سی کی منظوری باقی
عمران خان کی زندگی داؤ پر
خفیہ سودوں کی میز پر عمران خان کی آزادی بلکہ ان کی زندگی تک کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا
علیمہ خان اور وزیراعلیٰ کی ملاقات
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے وفاق کی اہم شخصیت سے ملاقات پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بھی پارٹی پر قبضے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا تھا، بشریٰ بی بی سمیت، اسے راستے سے ہٹانے کی تدبیریں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور :کسٹم ہاؤس ٹاؤن روڈ پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق
خاموشی اور اندھی عقیدت
میں نام نہیں لے رہا کیونکہ بیرسٹر گوہر نے مجھے اس سے روکا ہے، مگر نجی چینل کی رپورٹ اُن کے لیے بھی آئینہ ہے جو اندھی عقیدت میں ہر سوال کو غداری سمجھتے رہے۔
تاریخی درس
اصل المیہ یہ نہیں کہ سودے ہوئے بلکہ یہ ہے کہ یہ سب اُس شخص کے نام پر ہوا جس نے اپنی پوری زندگی اقتدار کے مافیاز کے خلاف لڑتے ہوئے گزار دی۔ تاریخ کا ایک اصول ہے جو لوگ تحریکوں کو سودا بنا دیتے ہیں، وہ آخرکار خود بھی بازار میں پہچان لیے جاتے ہیں۔
وقت نے کچھ چہروں سے نقاب خود اتار دیا ہے۔ خفیہ سودوں کی میز پر عمران خان کی آزادی بلکہ ان کی زندگی تک کو داؤ پر لگا دیا گیا، اور جو بھی پارٹی پر قبضے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا تھا—بشریٰ بی بی سمیت—اسے راستے سے ہٹانے کی تدبیریں کی گئیں۔ میں نام نہیں لے رہا کیونکہ بیرسٹر گوہر نے… pic.twitter.com/ImtkcgiJwv
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) March 16, 2026








