ام القوین میں ڈرون حملہ
ڈرون حملے کی اطلاعات
ام القوین (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القوین میں ڈرون حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میری نظر میں کوئی بھی سیاسی جماعت، کوئی بھی پاکستان کا لیڈر اینٹی پاکستان نہیں ہے، سینیٹر علی ظفر
حملے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ام القوین میں ایک عمارت کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ایمرجنسی خدمات کا ردعمل
ام القوین کے گورنمنٹ میڈیا آفس نے اپنے بیان میں بتایا کہ واقعے کے بعد موقع پر آگ لگ گئی تھی، تاہم ہنگامی امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی خاتون وزیر داخلہ کا ہینڈ بیگ چوری ہونے پر ہنگامہ برپا ہوگیا
جانی نقصان کی عدم اطلاع
’’جنگ‘‘ کے مطابق حکام نے واضح کیا ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ملی، متعلقہ اداروں کی خصوصی ٹیمیں صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں اور احتیاطی اقدامات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا رن ریٹ تباہ ہو چکا ہے، دو جیت بھی سیمی فائنل کی ضمانت نہیں، سپر ایٹ میں بھارت کی شرمناک شکست کے بعد بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا پیغام
جغرافیائی پس منظر
خیال رہے کہ ام القوین جنوب مغرب میں شارجہ اور شمال مشرق میں راس الخیمہ کے درمیان واقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات، پاک وطن کی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے:محسن نقوی
پچھلے حملے کی تفصیلات
اس سے قبل عرب امارات کی فجیرہ بندرگاہ پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس سے تیل کی لوڈنگ معطل ہوگئی اور آگ بھڑک اٹھی۔
دیگر حملے
دبئی ایئرپورٹ کے قریب بھی ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں ایندھن کے ٹینک کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ابوظبی میں میزائل حملے کی زد میں آنے والی گاڑی میں سوار فلسطینی شہری جاں بحق ہوگیا۔








