پاکستان کا متحدہ عرب امارات کی درخواست پر گندم مصنوعات برآمد کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا متحدہ عرب امارات کو گندم مصنوعات برآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی درخواست پر گندم مصنوعات برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات کو آٹا، میدہ ، سوجی اور دیگر اشیاء برآمد کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری پرویز الہیٰ کا پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے مفاہمت اور مذاکرات کا مشورہ

حکومتی ذرائع کی جانب سے معلومات

نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ایک لاکھ ٹن گندم مصنوعات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ گندم مصنوعات کی برآمد سے پاکستان کی فلارمل انڈسٹری اور کسانوں کو معاشی فائدہ ہوگا۔ سری لنکا، چین سمیت کئی ممالک نے پاکستان سے گندم مصنوعات خریدنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، وفاقی حکومت کے زیر انتظام فلارملز گندم مصنوعات کی برآمد کے نظام میں شامل ہوں گی۔

صوبائی حکومت کی ہدایات

وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب کو گندم مصنوعات ایکسپورٹ میں فعال کردار نبھانے کی ہدایت کردی۔ پاکستان میں گندم کی نئی فصل کی آمد شروع ہونے سے ملکی غذائی ضروریات سے سرپلس گندم دستیاب ہوگی۔ پنجاب کی مقامی نئی گندم آئندہ ماہ آنا شروع ہو جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...