قصور میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، ایک ہی گاؤں کے 8 بچے متاثر
خسرہ کی وبا کا اثر
قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی گاؤں تلونڈی دیپالپور روڈ میں خسرہ کی وبا سے آٹھ بچے متاثر ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں اپنے بچے کے ڈائپر خود تبدیل کرتا ہوں: محب مرزا
بچوں کی ویکسی نیشن کی کمی
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ پورے گاؤں میں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے قطرے اور انجکشن نہیں لگائے گئے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کے معائنہ کے بعد تمام متاثرہ بچوں کو ہسپتال داخل کرایا گیا۔
محکمہ صحت کی کاروائی
اس حوالے سے محکمہ صحت کو آگاہ کردیا گیا جس کی ٹیم کل متاثرہ گاؤں کا دوبارہ چیک اپ کرے گی۔








