سلیمان اور قاسم خان کو اپنے والد سے ملنے کے لیے فوری طور پر ویزے جاری کیے جائیں، جمائما گولڈ سمتھ کی وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل

جمائما گولڈ سمتھ کی وزیراعظم سے اپیل

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ، جمائما گولڈ سمتھ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے انسانی بنیادوں پر براہ راست اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹوں، سلیمان اور قاسم خان کو اپنے والد سے ملنے کے لیے فوری طور پر ویزے جاری کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا وفد ایرانی سفارتخانے پہنچ گیا، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، ایرانی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار، بانی کا پیغام بھی پہنچایا

ویزوں کی درخواست کا معاملہ

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں، جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ ان کے بیٹوں نے جنوری میں دوبارہ ویزا کی درخواستیں جمع کرائی تھیں، لیکن 60 دن گزرنے کے باوجود تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستانی قونصل خانے کے مطابق آن لائن ویزا کا عمل عام طور پر 7 سے 10 ورکنگ دنوں میں مکمل ہو جاتا ہے، تاہم ان کے بیٹوں کے معاملے میں اس طے شدہ وقت کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ایم انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز، زراعت کے گریجوٹس کے لیے خصوصی اسکالرشپ کا اعلان، ماہانہ کتنے ہزار روپے ملیں گے؟ جانیے

ملاقات کی اجازت کی ضرورت

جمائما نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا پر کیے گئے ان وعدوں کا حوالہ دیا جن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کے صاحبزادے پاکستان آ کر اپنے والد سے بحفاظت ملاقات کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیمان اور قاسم نے 2022 میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سے اپنے والد کو نہیں دیکھا، اور بیٹوں کو اپنے والد سے فون پر بات کرنے یا خط و کتابت کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف سی جوانوں نے بڑی تباہی سے بچا لیا، حوصلے پست نہیں ہوں گے: سہیل آفریدی

عمران خان کی صحت کا معاملہ

جمائما نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی کہ عمران خان کی گرتی ہوئی صحت کی اطلاعات کے پیش نظر ملاقات کی اجازت فی الفور دی جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ جن بچوں سے وہ گزشتہ 4 سال سے نہیں مل سکے، ان کی ملاقات کی راہ میں ابھی تک رکاوٹیں حائل ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور حالیہ دنوں میں ان کی صحت اور جیل مینوئل کے مطابق سہولیات کی فراہمی پر قانونی اور سیاسی بحث جاری ہے۔

جمائما کا ٹوئٹر بیان

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...