ملازمہ نے مالک کے ڈانٹنے پر 2سالہ بچے کو قتل کر دیا
پولیس کارروائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 سالہ معصوم زید کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کرنے والی ظالم گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ خان کی بھائی سے ملاقات کس کے رابطوں کے باعث ممکن ہوئی؟ذرائع نے نام بتا دیا
گرفتاری کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او ہربنس پورہ وقاص اشرف نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس دیا اور سفاک ملزمہ انیلہ گرفتار کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری 12 ستمبر سے چین کا 8 روزہ دورہ کریں گے
جرم کی نوعیت
مالک کے ڈانٹنے پر ظالم گھریلو ملازمہ انیلہ نے 2 سالہ ننھے زید کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد
مقدمہ درج
مقتول کے والد محمد عمر کی مدعیت میں نامزد ملزمہ انیلہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمہ مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز کے حوالے کردی گئی ہے。
قانون و انصاف
ایس پی کینٹ اختر نواز نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے درندوں کو عدالت سے سخت سزا دلوا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔








