معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان کی ہسپتال سے ویڈیو وائرل، مداحوں میں تشویش کی لہر

ذاکر خان کی ہسپتال سے ویڈیو پر مداحوں کی تشویش

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار ذاکر خان کی ہسپتال سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے مداحوں کو پریشان کر دیا۔ یہ ویڈیو ان کے بھائی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ارباز خان نے رمضان کے ایک ویلاگ میں شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ہسپتال کی خاص تفصیلات

روزنامہ جنگ کے مطابق بھارتی میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو میں ذاکر خان کو ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال کے ایک کمرے میں مریضوں کے لباس میں آرام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ارباز خان نے اپنے ویلاگ میں ہسپتال کے کمرے کا دورہ بھی کروایا اور اسے ’فائیو سٹار ہوٹل جیسا‘ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے جہاز کیسے مار گرائے؟ سیکیورٹی ذرائع نے بتا دیا

ویلاگ میں ذاکر خان کی حالت

ویلاگ کے دوران ذاکر خان کرکٹ میچ دیکھتے نظر آئے۔ جب ان سے طبیعت کے بارے میں پوچھا گیا تو اُنہوں نے مسکراتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور میچ پر توجہ مرکوز کر لی۔ تاہم ان کی ہسپتال میں داخلے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے مزید 547 افراد کی وطن واپسی، 7 روز کے دوران 3326 افراد پاکستان واپس پہنچ گئے

ذاکر خان کی صحت کے بارے میں وضاحت

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں ذاکر خان نے حیدر آباد میں اپنے شو کے دوران لائیو ٹورز سے طویل وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں اُنہوں نے ایک تقریب میں وضاحت دی کہ وہ اپنے ادھورے تحریری کاموں پر توجہ دینا چاہتے ہیں اور ان کی صحت زیادہ خراب نہیں بلکہ معمولی نوعیت کی ہے۔

افواہوں کی تردید

ذاکر خان نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری صحت سے متعلق پھیلائی جانے والی باتیں بے بنیاد ہیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...