فیکٹ چیک، افغان طالبان کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کا پردہ چاک ہوگیا
افغان طالبان کا پروپیگنڈا بے نقاب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کا پردہ چاک ہوگیا، جہاں اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے اس حوالے سے فیکٹ چیکٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی نے پی ٹی آئی کے 14 اگست پر احتجاج کا امکان مسترد کردیا
اسپتال یا عسکری تنصیب؟
افغان طالبان نے دعویٰ کیا کہ ایک فضائی حملے میں منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے قائم ’امید اسپتال‘ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق جس مقام کو نشانہ بنایا گیا وہ ایک عسکری تنصیب تھی، نہ کہ کوئی فعال اسپتال۔ اصل ’امید اسپتال‘ اس مقام سے کئی کلومیٹر دور واقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کے لیے گیس شیڈول جاری
دستیاب شواہد
دستیاب تصاویر کے مطابق اسپتال ایک کثیر المنزلہ عمارت ہے جبکہ نشانہ بننے والا مقام کنٹینرز اور عارضی ڈھانچوں پر مشتمل تھا۔ نشانہ بننے والے مقام پر اسلحہ اور بارود موجود تھا۔
فیکٹ چیک کی تفصیلات
Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting
◼️ Omid Hospital being claimed to be hit by Afghan Taliban regime in the tweet is actually multiple kilometres away from Camp Phoenix, the military terrorist ammunition and equipment storage site precisely targeted last… pic.twitter.com/60hu3m2JZf
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 17, 2026








