بنوں پولیس نے فتنہ الخوارج کے 2 حملے ناکام بنا دیئے، 1 دہشتگرد ہلاک، کئی زخمی
بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام
بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنوں پولیس نے تھانہ بکا خیل اور چوکی فتح خیل پر علی الصبح فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے دونوں حملے کو ناکام بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم کا نیا متن آج سینٹ سے منظور کرایا جائے گا
پولیس کی موثر کارروائی
پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ آور پسپا ہوگئے۔ تھانہ بکا خیل پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان 45 منٹ جبکہ چوکی فتح خیل پر ایک گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک جبکہ کئی دہشت گردوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں اپنے ساتھی ڈکیتوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک
مضبوط ثبوت
ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ اور واکی ٹاکی برآمد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان، 617 پوائنٹس کا اضافہ
سرچ اور کلیئرنس آپریشن
’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈی پی او بنوں نے پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی کی تعریف کی۔
آئی جی پی کی جانب سے سراہنا
آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس اہلکار کی فرض شناسی اور دلیری کو سراہتے ہوئے نقد اور توصیفی اسناد کا اعلان کیا۔








