صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو متنازعہ، رسوا اور عالمی تنہائی کا شکار کروا دیا ہے، خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے امریکہ کو پھر سے عظیم اور طاقتور بنانے کا نعرہ لگا کر صدارتی انتخاب جیتنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو متنازعہ، رسوا اور عالمی تنہائی کا شکار کروا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگا تو پی ٹی آئی والوں سے نمٹ لوں گا: فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ لاطینی امریکہ سے ایشیا تک کوئی ریاست ٹرمپ پالیسیوں کی حمایت پر آمادہ نہیں۔ دنیا کو دھونس، طاقت اور جبر سے کنٹرول کرنے کی صدی گزر گئی ہے۔ صدر ٹرمپ کی ضد، لالچ اور انا نے عالمی امن داؤ پر لگا دیا ہے۔
صدارتی کردار
امریکی صدر سیاست، سفارتکاری اور سلامتی کے عالمی امور سے ناواقف غیر متوازن شخصیت ثابت ہوئے ہیں۔ ان کا واحد مقصد ہر قیمت اور ہر حالت میں ذاتی تشہیر اور انتہائی طاقتور صیہونی لابی کی خوشنودی کا حصول ہے۔ محسوس ہوتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ تیسری بار مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنے کے بہت قریب ہیں۔








