اڈیالہ جیل میں عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا، پاکستانی ساحلوں کو کتنا خطرہ؟
ملاقات کی تفصیلات
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو 30 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج اور بہتری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کا کلکتہ کے تاریخی ریڈ روڈ پر عیدالاضحیٰ کی نماز کی اجازت دینے سے انکار
عدالتی معاملات پر گفتگو
ملاقات میں عدالتوں میں زیر سماعت اپیلوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کا وقت ختم ہونے پر دونوں کو واپس اُنکے سیلز میں منتقل کردیا گیا۔
خصوصی ملاقاتوں کا دن
یاد رہے کہ آج بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔ عمران خان کی بہنیں کارکنان کے ہمراہ ماربل فیکٹری ناکے پر موجود ہیں۔








