ایران فٹبال فیڈریشن نے فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا
ایران کا امریکا سے میکسیکو میں ورلڈ کپ میچز منتقل کرنے کا مطالبہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران فٹبال فیڈریشن نے فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈ ریسلر ہاگن دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے
ایران فٹبال فیڈریشن کا بیان
صدر ایران فٹ بال فیڈریشن مہدی تاج نے کہا کہ ہمارے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ خود کہہ رہے ہیں کہ ہمارا امریکا جانا ٹھیک نہیں تو ہم نہیں جائیں گے، اس لیے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 میں تقریباً 4 ہزار پاکستانی ڈاکٹر ملک چھوڑ گئے، گیلپ پاکستان کی ڈیجیٹل اینالیٹکس رپورٹ میں انکشاف
امریکی صدر کی سیکیورٹی کی تشویش
اس سے قبل امریکی صدر نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ ایران فٹبال ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے بہتر ہے کہ وہ امریکا نہ آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے منسلک 184 ملین سے زائد پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف
فیفا کی ممکنہ مشکلات
فیفا کو ایران کے میچز امریکا سے باہر منتقل کرنے پر لاجسٹک چیلنج کا سامنا ہوگا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیفا کے جانب سے ایران کا مطالبہ تسلیم کئے جانے کا امکان کم ہے۔
فیفا کا ردعمل
دوسری طرف فیفا نے ردعمل دیا کہ ورلڈ کپ کے معاملے پر ایران سمیت تمام رکن ملکوں سے رابطے میں ہیں۔








