پنجاب حکومت نے وی آئی پیز کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی
پنجاب حکومت کی نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے وی آئی پیز کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔ دنیا ٹی وی کےمطابق دستاویز کے تحت 52 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت سے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی، پنجاب حکومت نے 20 ٹویوٹا فارچیونر اور 12 ہائی لکس گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک کروڑ سر کی قیمت والے ڈاکو میرالٹھانی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے
خریداری کی تفصیلات
37 کروڑ 27 لاکھ روپے مالیت کی 20 ٹیوٹا فارچیونرز سگما 4×4 خریدیں جائیں گی، وی وی آئی پیز کی سکیورٹی اور پروٹوکول کے لئے 12 4×4 ہائی لکس ڈالے خریدے جائیں گے۔ ہائی لکس ڈالوں کے لیے 11 کروڑ 26 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی، گاڑیوں میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کے لئے بجٹ منظور کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا “سارک” سکیم کے ویزے رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کاالٹی میٹم ، سیما حیدر کا مستقبل کیا ہوگا؟ جانیے
سیکیورٹی اور جدید ٹیکنالوجی
دستاویز کے مطابق گاڑیوں میں نائٹ وژن، تھرمل کیمرے اور جدید سکیورٹی آلات بھی منصوبے میں شامل ہیں۔
محکمہ خزانہ کی اعتراضات
محکمہ خزانہ نے فارچیونر گاڑیوں کو لگژری قرار دے کر اعتراض بھی اٹھایا تھا، موٹر ٹرانسپورٹ ونگ کے ذریعے گاڑیوں کی خریداری اور استعمال ہوگا۔








