ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بصیرت اور فراخدلی کا مظاہرہ کر کے اپنے ذاتی ایجنڈے سے بلند ہو کر پاکستان اور عوام کے لیے سوچنا چاہیے
مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 338
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا اے ٹی سی کا فیصلہ معطل کر دیا
مسلم لیگ لائرز ونگ کی نئی قیادت
کچھ دنوں بعد مرکزی قیادت کی جانب سے مسلم لیگ لائرز ونگ پاکستان کی صدارت کے لیے سابق جج پشاور ہائی کورٹ محمد اعظم خان، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ محمد اسلم زار اور سیکرٹری اطلاعات رانا امیر احمد خاں کی نامزدگی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی طلبہ تحریک کے سرکردہ رہنما عثمان ہادی کی میت سنگاپور سے ڈھاکہ پہنچا دی گئی۔
صوبائی قیادت کی تقرریاں
پنجاب صوبائی قیادت کی طرف سے ایڈووکیٹ عالمگیر کو صدر پنجاب اور لاہور لائرز ونگ کے لیے ایڈووکیٹ رافع احمد خان کو صدر لاہور مقرر کر دیا گیا۔ پنجاب مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ لاہور کا قبضہ پہلے ہی چوہدری شجاعت حسین و چوہدری پرویز الٰہی صاحبان نے (ن) لیگی قیادت سے چھڑا لیا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے جمعرات کو رفقاء کی ملاقات کا دن، 6 نام اڈیالہ جیل حکام کو ارسال
مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں سرگرمیاں
اس طرح مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں 1997ء کے بعد دوبارہ میرا آنا جانا شروع ہو گیا جہاں پورے پاکستان سے آنے والے مسلم لیگی کارکنوں سے ملاقات رہتی تھی۔ مسلم لیگ پاکستان کا مرکزی آفس مرگلہ روڈ اسلام آباد میں قائم کیا جس کے افتتاحی اجلاس میں شمولیت کے لیے ہمارا اسلام آباد جانا ہوا جہاں ایک الگ کمرے میں لائرز ونگ کا مرکزی آفس قائم کیا گیا، جس کی تزئین و زیبائش کے لیے ہم عہدیداران نے دس دس ہزار روپے عطیہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
اجلاس کی تفصیلات
قبل ازیں لاہور مسلم لیگ ہاؤس میں بھی ہم پاکستان مسلم لیگ (ق) لائیرز ونگ کا صوبائی دفتر قائم کر چکے تھے۔ مرکزی لائرز ونگ کے کسی اجلاس، سرگرمی کے لیے ہمارا ہر ماہ دو تین روز کے لیے اسلام آباد جانا ہوتا تھا جہاں مرکزی قائدین اور دیگر صوبوں کے لائرز ونگ وکلاء عہدیداران سے ملاقات رہتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران لیگی حکومتی ارکان اپنے ہی وزرا کی عدم موجودگی پر برسے
مشترکہ اجلاس
مرکزی صدر لائرز ونگ پاکستان اعظم خان صاحب سے ملاقات اور پروگرام پلاننگ کے ضمن میں مرکزی، صوبائی اور لاہور لائرز ونگ کے عہدیداران کے 3 اجلاس تقریباً ہر6 ماہ بعد میرے گھر واقع نیو گارڈن ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اماراتی صدر پاکستان پہنچ گئے، طیارہ نورخان ایئربیس پر لینڈ کرگیا
پاکستان مسلم لیگ (ق) لائرز ونگ کا اجلاس
پاکستان مسلم لیگ (ق) لائیرز ونگ کے مرکزی عہدیداران کا ایک اجلاس مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امیر احمد خاں کی رہائش گاہ گارڈن ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر جسٹس (ریٹائرڈ) محمد اعظم خان نے کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے طے کیا گیا کہ ملک کے موجودہ مسائل کا حل صرف اور صرف مسلم لیگی وکلاء دھڑوں کے اتحاد میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی، بشریٰ بی بی کا خطاب
ملک کی مشکلات
تمام مسلم لیگی دھڑوں کی قیادت کو سمجھنا چاہیے کہ ملک سنگین حالات اور مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے۔ ملک کی اقتصادیات اور سلامتی کو سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے۔ اشیائے خوردنی کی مہنگائی، بجلی، سوئی گیس کی گرانی اور لوڈشیڈنگ نے عوام الناس کا جینا حرام کیا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ہمارا احتجاج کامیاب بنا دیا ہے، علی امین گنڈا پور
سابقہ حکمرانوں کے اقدامات
سابقہ حکمرانوں نے کالا باغ ڈیم جیسے پانی کی دستیابی اور بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کو ختم کر کے قومی زرعی معیشت کو بھی سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے بیروزگاری میں اضافہ کا باعث بن رہے ہیں۔ سٹاک ایکسچینج بیٹھ گیا ہے۔ ملکی سرمایہ تیزی سے بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کردیں، سی این این
سیاسی عدم استحکام
پیپلز پارٹی کی حکومت نے ججوں کی بحالی کے مسئلہ پر غلطی در غلطی کرتے ہوئے وطن عزیز کو سیاسی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے۔ ایسے حالات میں سیاست برائے سیاست کو انتہائی خطرناک کھیل بنا دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے۔ اس ناطے سے تمام مسلم لیگی دھڑوں کی قیادت کو احساس کرنا چاہیے اور اس کا علاج ڈھونڈنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: معلوم ہو گیا: دو ماہ سے غائب اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کا سراغ مل گیا
اختلافات کا حل
وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور حالات دن بدن خطرناک صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ اس لیے مسلم لیگی دھڑوں کی قیادت کو اپنے ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بصیرت اور فراخ دلی کا مظاہرہ کر کے اپنے ذاتی ایجنڈے سے بلند ہو کر باہم مل بیٹھ کر پاکستان اور عوام کے لیے سوچنا چاہیے۔
اجلاس میں ایڈووکیٹس جہانگیر اے جھوجہ، اسلم زار، مصباح کوکب، میاں مسعود احمد بھٹہ، رانا امیر احمد خاں، میاں سکندر حیات، چودھری خالد اثیر، قاضی محمد شفیق، میاں تبسم علی اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
نوٹ
یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








